by Saltanat Qaiser, trans. Talat Afroze
You
You are not a moment in time
That can be shared
Or a regal garment
That can be changed
Nor are you a season
That is awaited
Though perhaps you are a caged bird
That may still become free
آزاد نظم : تم
تم کوئی سمَے تو نہیں
جسے بانٹ لیا جائے
یا کوئی پوشاک
جسے بدل لیا جائے
تم موسم بھی نہیں
جس کا انتظار کیا جائے
شاید تم ایک پرندہ ہو
جسے آزاد کیا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔
The Rain's Colors
Have you seen the colors of the rain
After the rain has passed?
On the branches and on the leaves?
On the walls of the courtyard and the doors opening onto it?
In the shining eyes touched by raindrops?
The rain has left behind seven colors
Within the sky,
And my window reflects a part of the sky,
Though without any of those colors.
آزاد نظم : بارش کے رنگ
بارش کے بعد
دیکھے ہیں کیا تم نے
بارش کے رنگ ؟ ۔ ۔ ۔
درختوں کی شاخوں اور پتّوں پر
آنگن کی دیوارو ں ا ور دروازوں پر اور
بوُ ندوں کو چھوُ تی روشن آنکھوں میں ؟ ۔ ۔ ۔
آسمان پر بھی سات رنگ
چھوڑ گئی ہے بارش
میری کھڑکی میں
آسمان کا ایک ٹُکڑا تو ہے
مگر کوئی رنگ نہیں ۔ ۔ ۔
Add comment